ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں اس ڈرامے کو نہ صرف یوٹیوب پر لوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں بلکہ یہ ٹوئٹر اوریوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اورپاکستانی سوشل میڈیا تو اس ڈرامے کے کردار و مکالموں سے بھرا پڑا ہے
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنے ٹویٹر ہینڈلر پر ارطغرل غازی کی ایک ویڈیو شئیر کی لوگوں کی بتایا کہ ارطغرل غازی کیوں دیکھنا چاہیئے؟ ویڈیو مین بتایا گیا کہ یہ کائی قبیلے کے سردار ارطغرل غازی کی زندگی کی کہانی ہے -عثمان غازی کے والد جس نے سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی یہ اوغوز ترکوں کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے
آپ کو ارطغرل غاذی کیوں دیکھنا چاہئیے؟#ErtugrulUrduPTV pic.twitter.com/PDvub58Kqu
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 11, 2020
یہ ڈرامہ تیرھویں صدی کے خانہ بدوش تُرک قبیلوں کے رہن سہن کی تصویر کشی کرتا ہے یہ دیکھنا اس لئے ضروری ہے کیوں کہ یہ اسلامی اقدار اور تعلیمات کو فروغ دیتا ہے جیسے کہ برداشت بزرگوں کا احترام اور مظلوموں کی مدد-
ارطغرل غازی کی سیریز کو تقریباً دنیا بھر میں پچاسی ممالک میں دیکھا جا چکا ہے اور اسے بین الاقوامی شہرت اور پذیرائی حاصل ہو ئی ہے اب اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے
یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ کو ارطغرل غازی کیوں دیکھنا چاہیئے؟
https://twitter.com/sonyraajput/status/1259915172828909569?s=20
اس کے جواب میں سونی رانا نامی صارف نے لکھا کہ اس لیے کہ ہماری موجودہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ کا بالکل بھی نہیں معلوم
مسلمانوں نے دنیا میں کیسے عروج حاصل کیا مسلمانوں پر زوال کیوں آیا مسلمانوں کی شکست کی کیا وجوہات تھیں اور مسلمانوں کی کامیابی کا راز کیا تھا ان سب کا جواب ارتغرل میں ملے گا
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ کو اردو زبان میں ڈب کر کے پاکستان میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر یکم رمضان المبارک سے ڈرامے کی نشریات شروع کی تھی دیریلیش ارطغرل‘ کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا تھا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا
پاکستانی وزیراعظم نے ’دیریلیش ارطغرل‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا کہ یہ لازم ہوگیا تھا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو
ارغرل غازی اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے یہ ایک شاہکار ڈرامہ ہے جو ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے
خلیل الرحمن قمر کا ’ارطغرل غازی‘ جیسا ڈرامہ پاکستان میں بنانے کا اعلان
ارطغرل لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کا سبب بنے گا ؛ شاہیر سیالوی