اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے عام انتخابات کیلئے اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لیے اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کے لیے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے جاری کردئیے۔
جاری کردہ مراسلے میں الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ ملک بھر کے پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کیا جائے، چیف جسٹس ہائی کورٹس سے اپیلٹ ٹربیونلز کے لیے تجاویز لی جائیں،ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے اپیلٹ ٹربیونلز ہائیکورٹس کےججز پر مشتمل ہوں گے، اپیلٹ ٹربیونلز میں ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: آئندہ برس پاک بھارت میچ نیویارک میں کرایا جائے گا
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر ہائیکورٹس سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپیلٹ ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگیوں پر آر اوز کے فیصلے چیلنج ہوسکیں گے،الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کوہائیکورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، ریٹرننگ افسران 19 دسمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے، عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 20 تا 22 دسمبر جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں 23 دسمبر کو جاری ہوں گی-
وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی، 3 جنوری کو کاغذات کی منظوری اورمسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی جبکہ 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا، 11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔








