الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی رجسٹریشن ختم کردی اور انتخابی نشان بھی واپس لے لیا ہے اور الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے جبکہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اس فیصلے پرپہنچاہےکہ آل پاکستان مسلم لیگ کاکوئی پارٹی عہدیدار نہیں اور اب پارٹی کا کوئی وجود نہیں۔
اعلامیہ میں جاری فیصلے کے متن کے مطابق اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہ کرا سکی لہٰذا اسے ڈی لسٹ کیا جاتا ہے اور الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ خودساختہ پارٹی عہدیدارن کی جانب سے انتخابی نشان کی درخواست مستردکی جاتی ہے اور اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
گرفتار سابق انسپکٹر عابد باکسر فرار
ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے
تاہم خیال رہے کہ عقاب کے نشان کیلئے جہانگیر خان ترین کی پارٹی جو استحکام پاکستان کے نام سے بنائی گئی تھی بھی اپلائی کرچکی ہے لیکن یہان پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب یہ نشان انہیں دے دیا جائے یا نہیں اور یہ بھی کہ آل پاکستان مسلم لیگ جسے سابق صدر پاکستان اور آرمی چیف مرحوم پرویز مشرف نے بنایا تھا کو بالکل ختم کردیا ہے اور کیا اب قانوی طور پر کوئی جواز بنا کر یہ جماعت بحال ہوسکتی یہ سوالات ابھی جواب طلب ہیں.