اپنے خلاف ناپاک زبان استعمال کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا،وفاقی وزیر ہوا بازی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کی جانب سے رنگ روڈ منصوبے میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لینے کے بعد وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان میدان میں آ گئے

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ منصبہ کافی عرصے سے زیر غور ہے ، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ گزشتہ حکومتوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا لاہور کی تمام ٹریفک فیض آباد سے گزر کرجاتے ہیں ،موجودہ حکومت رنگ روڈ منصوبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،شفافیت عمران خان کا ویژن ہے،موٹروے الائنمنٹ کو اسکینڈل بنا کر مجھ سےجوڑنے کی مذمت کرتا ہوں ،میرا کسی سوسائٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، میری ایک انچ زمین بھی ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دں گا میری ذات اور خاندان پر بات کرنے والے پر ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا،اپنے خلاف ناپاک زبان استعمال کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا،چیلنج کرتا ہوں بتائیں وہ کون سا اسکینڈل تھا جس کی وجہ سے میری وزارت تبدیل کی گئی،راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تحریک انصاف کا وژن تھا،الائنمنٹ تبدیل ہونے سے کسی سیاسی شخصیت کا تعلق نہیں،وزارتوں کو تبدیل کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے،الزام لگانے والے کو نوٹس بھیجوں گا وہ کل کیا تھا آج کیا ہے،رنگ روڈ منصوبے میں میری زمین ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا،

واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ بےضابطگی کانوٹس لے لیا چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب راولپنڈی کوتحقیقات کاحکم دے دیا،چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات بلا امتیاز اور قانون کے مطابق مکمل کی جائیں رنگ روڈ منصوبے کے تمام پہلووَں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کیا جائے،ذمہ داران کوقانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،

رنگ روڈ راولپنڈی:بےضابطگیوں کےذمہ داربےنقاب:سابق کمشنرراولپنڈی اورلینڈ ایکوزیشن کلیکٹرراولپنڈی کےخلاف کارروائی کا حکم

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بے ضابطگی،چیئرمین نیب ان ایکشن، بڑا حکم دے دیا

Shares: