اپنے متعلق میڈیا پر زیر گردش خبروں پر محمد عامر بول پڑے
باغی ٹی وی : محمد عامر نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں جعلی خبریں پھیلانے والوں کو متنبہ کیا کہ ’میں یہ ایک بار پھر واضح کرتا چلوں کہ میں پاکستان کرکٹ کیلئے تب ہی دستیاب ہوں گا جب یہ مینجمنٹ رخصت ہوگی۔
فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ’براہِ کرم صرف اپنی اسٹوری بنانے کے لیے جعلی خبریں پھیلانا بند کریں۔‘
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔فاسٹ باؤلر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ پر برس پڑے تھے، انہوں نے کہا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنا ذہنی دباؤ برداشت نہیں کرسکتا ، موجودہ ٹیم مینجمنٹ مجھے کھیلانا نہیں چاہتی، فی الحال اس مینجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔
واضح رہے کہ محمد عامر نے کہا تھا کہ انہوںنے کرکٹ کیوںچھوڑی .دنیائے کرکٹ میں اپنی تیز باؤلنگ سے مخالف بلے بازوں پہ دھاک بٹھانے والے باؤلر محمد عامر نے کہا کہ دونوں کوچز میڈیا پر آکر کچھ اور بولتے ہیں لیکن ان کا دل کچھ اور کہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیزیں اب کافی آگے نکل گئی ہیں اورمیں موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتا ہوں۔
محمد عامر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نہیں کہتا ہوں کہ پی سی بی ان کوچز کو نکال دے۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس لیجنڈ اور مصباح الحق بہترین کپتان رہے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ باؤلر محمد عامرنے کہا کہ کوچز کو کھلاڑیوں کو ہینڈل کرنا آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صرف ان کے مائنڈ سیٹ سے مسئلہ ہے۔ عالمی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والے محمد عامر نے کہا کہ ان لوگوں کے مائنڈ سیت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا ہوں