پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنے سوشل میڈیا ویڈیو پیغام میں مداحوں کو شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے کا مشورہ دے دیا۔

باغی ٹی وی : اداکارہ بشری انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں –

بشری انصاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کی سیر کریں شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کو دیکھیں کیونکہ یہاں بے شمار حسین مناظر ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CF_0gRxhCak/?utm_source=ig_embed
انہوں نے کہا کہ جو لوگ بیرونی ممالک گھومنے پھرنے کے خواہش مند ہیں یا عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک نہیں جاسکتے ہیں وہ اپنے ملک کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہوں اور شمالی علاقہ جات کی جانب رخ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک خوب صورتی سے مالا مال ہے باہر جانے کی بجائے اپنے ملک میں سیر و سیاحت کو فروغ دیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری 6 مہینوں پر مشتمل لاک ڈاؤن کُھلنے کے بعد سے متعدد فنکاروں نے پاکستان کے خوبصورت اور ٹھنڈے علاقوں کا رُخ کر لیا ہے جن میں حمیمہ ملک، اداکار بہنیں ایمن اور منال اور عروی حسین کے بعد اب شوبز جوڑی اقراءعزیز اور یاسر حسین بھی شامل ہیں-

یاسر حسین اور اقراء عزیز کی شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی نئی تصاویر وائرل

Shares: