بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ کسی کے اندر بھی اتنی جرات ہونا چاہئے کہ وہ اپنی غلطی کو تسلیم کرے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی اداکار کبیر بیدی نے اپنی خود نوشت ’اسٹوریز آئی مسٹ ٹیل‘ کے بارے میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے اظہارِ خیالات جاننے کے لیے اُن کے ساتھ ایک لائیو ویڈیو کال کا ایک سیشن کیا جس میں سلمان خان نے ماضی میں ہونے والی غلطیوں کے حوالے سے بتایا۔
لائیو ویڈیو کال کے دوران اداکار کبیر بیدی نے بتایا کہ ’اُنہوں نے اپنی اس کتاب میں اپنی زندگی کے تمام اچھے اور بُرے واقعات لکھے ہیں اور وہ تمام غلطیاں بھی لکھی ہیں جو اُنہوں نے اپنی زندگی میں کیں اُمید ہے کہ اُن کی کتاب کو پڑھنے والا اُن کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھے گا۔
عدالت نے کمال آر خان کو سلمان خان کیخلاف کوئی بھی ہتک آمیز بیان دینے سے روک دیا
سلمان خان نے اپنی زندگی میں کی جانے والی غلطیوں سے متعلق کہا کہ وہ اس معاملے میں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرکے لوگوں سے سوری کہتے ہیں نہ صرف سوری کہتے ہیں بلجہ ان غلطیوں کو درست بھی کرتے ہیں یہ سب سے مشکل کام ہے کہ آپ اپنی غلطی کو مانیں، جس سے کہ ہر ایک انکار کرتا ہے۔
بالی ووڈ سلطان نے کہا کہ میں ان میں سے ہوں جو آپ کے سامنے بیٹھا ہوں اور ہمیشہ کہتا ہوں کہ یہ میں نے نہیں کیا، لیکن اگر آپ کہیں کہ ہاں یہ غلطی میں نے کی ہے اور میں کوشش کرتا ہوں کہ اسے درست کروں گا، تو اس کے لیے کافی ہمت چاہیے۔
سلمان خان نے کہا کہ ’اگر ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم کرلیتے ہیں تو اس میں ہماری بہتری ہوتی ہے، انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے لیکن بار بار ایک ہی غلطی دہرانا درست نہیں۔
سلمان خان نے کہا کہ جب ہم خود پر کتاب لکھتے ہیں تو اپنی تمام سچائی کو دُنیا کے سامنے پیش کررہے ہوتے ہیں، اُس وقت ہم یہ نہیں سوچتے کہ کیا لکھوں اور کیا نہیں بلکہ جو سچ ہوتا ہے وہی لکھتے ہیں۔
کبیر بیدی نے کہا کہ ’آپ نے بالکل درست کہا، میں اس مرحلے سے گُزر چکا ہوں اور میں نے اپنی اس کتاب میں اپنی کامیابی، ناکامی، غلطیاں، کیرئیر اور رشتوں کے حوالے سے سب کچھ لکھا ہے۔
ابھیجیت نے شاہ رخ خان کیلئے بطور پلے بیک گلوکاری نہ کرنے کی وجہ بتادی
اس پر سلمان خان نے کہا کہ مجھے آپ کی اس کتاب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔








