باصلاحیت اداکارہ عالیہ بھٹ کو حال ہی میں ٹائم 100 امپیکٹ ایوارڈ 2022 ملا۔ گوری اور نینیکا کی طرف سے بنائے گئے کانسی کے سونے کے کیپ گاؤن میں TIME ایوارڈ ایونٹ میں عالیہ بھٹ ہمیشہ کی طرح حسین لگ رہی تھیں. تقریب میں عالیہ بھٹ نے ایک متاثر کن تقریر کی، جس میں انہوں نے اپنے والدین مہیش بھٹ اور سونی رازدان، بہن شاہین بھٹ اور شوہر رنبیر کپور کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ بعد اذاں عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر جا کر اپنے ٹائم ایوارڈ کے لمحات کو ایک دلکش کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔ ایک فکر

انگیز نوٹ میں باصلاحیت اداکارہ نے اپنی خامیوں کو قبول کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو یہ خامیاں ہمیں‌ بناتی ہیں. ہم اپنی خامیوں کے بارے میں دانستہ طور پر سوچنا نہیں‌ چاہتے صرف اس لئے کہ ہم خود میں بھی اور دوسروں کے سامنے اچھے بنے رہیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کی رواں برس ستمبر کے مہینے مینں فلم براہمسٹرا ریلیز ہوئی جس میں وہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ پہلی بار دکھائی دیں. فلم سپر ہٹ رہی اور شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی. دوسری طرف عالیہ بھٹ بہت جلد ماں بننے جا رہی ہیں اس کو لیکر وہ خود اور ان کا پورا خاندان خاصا خوش ہے.

Shares: