اپنی سستی سیاست کیلئے ملک کو نقصان پہنچا رہے۔ اسحاق ڈار

0
36

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا بند کیا جائے ہم ہوں یا نہ ہوں یہ ضرور آگے جائے گا.

پاکستان اسٹاک ایکچینج کی تقریب سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ کئی سال کا تعلق ہے، ملکی ترقی کے لیے پاکستان کا کاروباری طبقہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہے، ہم ملکی معیشت کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں، ہمیں کارپوریٹ سیکٹر کی طرف توجہ دینےکی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایس ای سی پی پر توجہ نہیں دی گئی، وزارت خزانہ کی ذمہ داری سنبھالی تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اسی ای سی پی پر توجہ دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 3ماہ سے ایک بات روز سنتے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا، یہ ماضی کا پاکستان نہیں، کیوں ڈیفالٹ کرجائے گا، لوگ اس طرح کی باتوں پر توجہ نہ دیں، لوگوں کو ڈرا کر رکھا ہے کوئی سونا تو کوئی ڈالر خرید رہا ہے، لوگوں کو اس ڈر سے نکالنا ہوگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مجموعی قرضےجی ڈی پی کے 72 فیصد ہیں، کئی ممالک کے قرضے ان کی جی ڈی پی سے زیادہ ہیں وہ تو ڈیفالٹ نہیں کررہے، ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک نیچے چلا جاتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا خوبصورت مستقبل ہے، ہم ہوں یا نہ ہوں یہ ضرور آگے جائے گا، ہمیں پاکستان کو بھنور سے نکالنا ہے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے. پاکستان کو دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں، مشکل حالات ضرور ہیں، آگے جانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔

سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سستی سیاست کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، معیشت پرسیاست نہ کی جائے، ملک کو بھنور سے نکالنے کے لئے تعاون کیا جائے، معیشت پر سیاست نہ کی جائے، ملک کو بھنور سے نکالنے کے لئے تعاون کیا جائے۔

Leave a reply