شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون معافیاں مانگ رہا ہے،عظمیٰ بخاری

0
65
azma bokhari

پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے کروا کر شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون معافیاں مانگ رہا ہے

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ محبت کی پینگیں بڑھانا اور معافی کے پیغامات کو بانی پی ٹی آئی کی زبان میں این آر او کہتے،کل تک نیوٹرل ہونا جانور اور گالی تھا آج ان کو دوبارہ نیوٹرل ہونے کا کہہ رہا، جس نے آج تک 9 مئی کے حملوں کی مذمت نہیں کی وہ جیل سے نکلنے کیلئے پینترے بدل رہا ہے، درجن بھر ناکام تحریکیں فلاپ بیانیے اور روزانہ کے کٹھ پتلی شو کے بعد سرنڈر کرنا ہی بنتا تھا، دو سال سے جو بہروپیا کہہ رہا تھا میں قوم کی جنگ لڑ رہا آج وہ پاؤں پکڑ رہا ہے، کچھ دانشوروں کو بھی معلوم ہو گیا یہ جیل سے نکلنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا تھا، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے سہولت کاروں کو کوئی معافی نہیں ملنی

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

Leave a reply