ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا

Blankit

بھارت میں ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا

آن لائن سامان کی خریداری کے دوران غلط چیز آجانے کا امکان تو رہتا ہے لیکن کیا آپ اس بات کی توقع کرتے ہیں کہ بریڈ کے پیکٹ کے اندر سے چوہا نکلے اور وہ بھی زندہ۔ لیکن ایسا بھارت میں ہوا ہے۔ دور جدید میں ہماری زندگی بہت تیز ہوگئی ہے، اب ہر چیز تک رسائی صرف موبائل میں موجود ایپ کی محتاج ہوگئی ہے۔ اسی وجہ سے گھر کا سامان اب ایپس کے ذریعے منگوانے کا رواج زور پکڑتا جارہا ہے لیکن اس طرح کی خریداری میں غلط فہمی کا امکان بھی رہتا ہے۔

آن لائن شاپنگ کرنے والے تقریباً سب ہی لوگوں کو غلط چیز ملنے کا تجربہ ہوتا ہے لیکن اگر آپ کی منگوائی گئی روٹی کے پیکٹ میں سے زندہ چوہا نکل آئے تو آپ کیا کہیں گے۔ ایسا ہی واقعہ بھارت میں نتن اروڑا نامی ایک شخص کے ساتھ ہوا ، جس نے بلنک اٹ (Blinkit) نامی ایپ کے ذریعے بریٖ کا پیکٹ منگوایا تو اس میں تھیلی کے باہر سے ہی روٹی کے ساتھ ایک چوہا نظر آیا جو کہ زندہ تھا۔

نتن اروڑا نے اس چوہے کے ساتھ روٹی کی تصویریں ٹوئٹ کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ بلنک اٹ (Blinkit) کے ساتھ ان کا تجربہ انتہائی ناخوشگوار رہا ہے۔ یکم فروری 2023 کو روٹی منگوائی گئی تو اس کے ساتھ پیکٹ کے اندر زندہ چوہا بھی نکلا، یہ ہم سب کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔


نتن اروڑا نے مزید کہا کہ اگر 10 منٹ میں سامان ایسے ہی بھجوایا جانا ہے تو میں ٹھیک سامان ملنے کے لیے کچھ گھنٹے انتظار کرلوں گا۔ بھارتی صارف نے ایپ کو تصویر کے ساتھ شکایات بھی لکھی تو ان کی جانب سے معذرت کی گئی۔ جواب میں ایپ کی انتظامیہ نے لکھا کہ یہ وہ تجربہ نہیں ہے جو ہم آپ کو کرانا چاہتے تھے۔ براہ کرم اپنا رجسٹرڈ رابطہ نمبر یا آرڈر آئی ڈی شیئر کیجیے تاکہ ہم اسے دیکھ سکیں۔

Comments are closed.