جمعتہ الودا ع کو یوم کشمیرویوم قدس کے طور پر منانے کی اپیل

0
39

سرینگر:جمعتہ الودا ع کو یوم کشمیرویوم قدس کے طور پر منانے کی اپیل ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے جموں و کشمیر کے عوام سے ماہ مقدس کے آخری جمعہ جمعتہ الوداع کو یوم کشمیر اور یوم قدس کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولوی بشیر عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ فلسطین اور کشمیر کی اسرائیل اور بھارت کے جابرانہ چنگل سے آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے لوگوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ اپنی آزادی کے منصفانہ مقصد کے لیے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اسرائیل اور بھارت فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ایک جیسے مظالم ڈھا رہے ہیں۔ مولوی بشیر عرفانی نے مزید کہا کہ قابض افواج دنیا کے دونوں حصوں میں نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہیں، گھروں کو بلڈوز کر رہی ہیں اور خواتین سے بدتمیزی کر رہی ہیں۔انہوں نے شب قدر کے مقدس موقع پر بھی مساجد اور مزارات کو بند کرنے پر بھارتی حکام کی مذمت کی اور اس عمل کو مذہبی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے انتظامیہ کی طرف سے تاریخی مسجد میں شب قدر کی عبادات کے اہتمام اور جمعتہ الوداع کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف نے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی اور پولیس حکام نے مجسٹریٹ کی سربراہی میں بدھ کو افطار کے بعد جامع مسجد کا دورہ کیا اور اوقاف کے ارکان کو بتایا کہ حکام نے شب برات اور رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انجمن نے قابض انتظامیہ کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے

Leave a reply