ایک نہایت مضحکہ خیز ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ہے،عمران خان

0
42
imran khan

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کل ایک نہایت مضحکہ خیز ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ہے۔

باغی ٹی وی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کل میں ایک نہایت مضحکہ خیز مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گاجس سے اب یہ پوری طرح ثابت ہوتا ہےکہ ہم واقعتاً جنگل کےقانون کے شکنجے میں ہیں۔ملک کے اس طاقتور اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھنےوالےطبقےنے”توہینِ ڈرٹی ہیری“ اور ”توہینِ سائیکوپیتھ“ کی پاداش میں میرے خلاف پاکستان سے غداری کا مقدمہ قائم کردیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ یا یوں سمجھ لیجئےکہ محض حوالے کے طور پر کسی شخص کے بارے میں ڈرٹی ہیری اور سائیکوپیتھ جیسی تعبیرات کے استعمال پر (توہینِ ڈرٹی ہیری اور توہینِ سائیکوپیتھ کی پاداش میں) مجھ پر پاکستان سے غداری کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔


پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں عمران خان بغاوت پر اکسانے کے کیس میں عبوری ضمانت کیلئے کل اسلام آباد آئیں گے، عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ سے حاصل کردہ حفاظتی ضمانت 26 اپریل کو ختم ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عدالت پیشی پر مؤثر سکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے، ایف آئی آر قانون کے مطابق درج ہوتی ہیں جن کا فیصلہ عدالت کرتی ہے قانون کی نظر میں کسی کو کوئی امتیازی حیثیت حاصل نہیں، امید ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی عدالت پیشی پرقانون کا احترام کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف مجسٹریٹ کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply