ماروی سرمد کےگستاخانہ ٹویٹ کےخلاف درخواست واپس،مقدمے کے اندراج کے لیے کل دوبارہ درخواست دئیے جانے کا امکان
لاہور:ماروی سرمد کےگستاخانہ ٹویٹ کےخلاف درخواست واپس،مقدمے کے اندراج کے لیے کل دوبارہ درخواست دئیے جانے کا امکان ،اطلاعات کے مطابق گستاخ انبیا نام نہاد سماجی کارکن ماروی سرمد کے گستاخانہ ٹویٹ کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں درخواست جمع کروانے کےبعد پھرواپس لے لی گئی
باغی ٹی وی کے مطابق ۔ماروی سرمد کے گستاخانہ ٹویٹ کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں درخواست میں کہا گیا تھا کہ ۔ماروی سرمد نے سوشل میڈیا کے ذریعے حضرت عیسی علیہ السلام کے خلاف گستاخانہ الفاظ استعمال کیے
اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماروی سرمد نے مقدس حستی حضرت عیسٰی علیہ السلام کو بلوچ کمیونٹی سے تشبیہ دی ، ماروی سرمد کی اس حرکت سے مذہبی جزبات مجروح ہوئے
فیصل ٹاون میں مقدمہ کےلیے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماروی سرمد نےحضرت عیسی علیہ السلام کے پیروکاروں کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچائی۔ماروی سرمد کے خلاف انبیاء کی توہین کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے
ذرائع کے مطابق ماروی سرمد کے خلاف درخواست شہری قیس عظیم کی مدیت میں ایڈوکیٹ رانا ابو حریرہ کی طرف سے جمع کروائی گئی۔