اسلام آباد:اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تقرر ی کردی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کی طرف سے اس سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں‌اس حوالےسے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی تیار کردہ سمری کی منظوری دی۔

اسٹیٹ بینک کےبورڈ آف ڈائریکٹرز میں ممتاز معاشی ماہرین شامل ہیں۔ڈاکٹرعلی چیمہ، ڈاکٹر اکبر زیدی، طارق پاشا کو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔نجف یاور، فواد انور، ندیم حسین بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ ہیں۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز میں محفوظ احمد خان،زاہد فخرالدین جی ابراہیم بھی شامل ہیں۔سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔

ادھرڈالر بے لگام ہوگیا، روپے کے مقابلے امریکی کرنسی نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بدترین گراوٹ کا تسلسل جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت 228 روپے 37 تک جاپہنچی۔

انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 56 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 37 پیسے پر فروخت ہوا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 231 روپے پربند ہوا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بے لگام گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، روپے کی بے قدری کی وجہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام کی صورتحال کے درمیان مارکیٹ کا معاشی رہنمائی سے محروم ہونا ہے۔

مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے اور مارکیٹ کو عام انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف یا مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت حکمراں اتحاد کی جانب سے کچھ رہنمائی کی ضرورت ہوگی۔

روپے کی قدر میں گراوٹ میں تیزی ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی کیے جانے، یورو بانڈ کی پیداوار میں اضافے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی فعال سپلائی نہ ہونے کے بعد ہوئی ہے۔

Shares: