اسلام آباد:فردوس عاشق سمیت وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج،عدالت نےطلب کرلیا،اطلاعات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تقرری کو چیلنج کردیا گیا ہے، اسلام آبادہائی کورٹ میں فرخ نواز بھٹی نے تعیناتی چیلنج کی

باغی ٹی وی کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌ وزیراعظم کے معاونین خصوصی ذلفی بخاری ، نعیم الحق ، ثانیہ نشتر سمیت تمام معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج کی گئی،اس درخواست میں معاونین خصوصی وفاقی اور وزیر مملکت کے برابر اختیار استعمال کر رہے ہیں ،درخواست گزارنے کہا ہے کس قانون کے تحت ویز اعظم نے ان معاونین کو اختیارات دئیے؟

باغی ٹی وی کےمطابق اس درخواست میں عدالت سے کہا گیا ہےکہ وزیر اعظم آفس سے جواب طلب کیا جائے اورمعاونین خصوصی کو کام سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں، درخواست میں‌یہ بھی کہا گیا ہےکہ نیب کو وزیراعظم اور تمام معاونین کیخلاف انکوائری کا حکم دیا جائے

ذرائع کےمطابق نعیم الحق، فردوس عاشق اعوان، ندیم افضل، علی نواز اعوان،زلفی بخاری، شہزاد اکبر معید یوسف، عثمان ڈار کی تعیناتیاں چیلنچ کی گئیں،اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ معید یوسف امریکہ کے مختلف تھینک ٹینکس کے ساتھ کام کرچکے ہیں ،معید یوسف کی تعیناتی ملک کے مفاد کے برعکس ثابت ہوسکتی ہے،

درخواست ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فرخ نواز بھٹی کی جانب سے دائر کی گئی،رولز آف بزنس 1973 کے رول 4(6) کے مطابق وزیراعظم کے پاس معان خصوصی تعینات کرنے کا اختیار ہے ،معاونین خصوصی کو فیڈرل منسٹر یا اسٹیٹ منسٹر کا درجہ خلاف قانون دیا گیا، وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو وفاقی وزیر اور وزیرمملکت کا درجہ غیر قانونی قرار دیا جائے

اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان اور کیبنٹ ڈویژن کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے ،معاون خصوصی کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کا اسٹیٹس نے دیا جاسکتا،یہ کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی ہے، اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو کام سے روکا جائے، یہ درخواست فرخ نواز بھٹی کی جانب سے درخواست جی ایم چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی

Shares: