واقعی : ایک زرداری سب پربھاری: سندھ کے 10 اضلاع کے گھروں میں سولر پینل لگانے کی منظوری

0
46

کراچی: واقعی : ایک زرداری سب پربھاری: سندھ کے 10 اضلاع کے گھروں میں سولر پینل لگانے کی منظوری ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے 10 اضلاع میں 4 ارب کی لاگت سے گھروں میں سولر پینل لگانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سولر ہوم سسٹم کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ ودیگر حکام نے شرکت کی۔

سولر ہوم سسٹم پراجیکٹ سے متعلق وزیر توانائی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ خیرپور، سانگھڑ، بدین، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، قمبر، شہداد کوٹ، تھرپارکر، سجاول، عمرکوٹ میں شروع کیا جارہا ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ ہر ضلع میں بیس ہزار گھروں کو سولر سسٹم مہیا کیا جائے گا، سولر پینل کی 50 فیصد قیمت سندھ حکومت، بقیہ گھر والوں کو ادا کرنی ہوگی۔

Leave a reply