اسمگلنگ نہیں تجارت کریں :ای سی سی کی تجارت کیلئے افغانستان سے منسلک سرحد پر ایک اور ‘کراسنگ’ کھولنے کی منظوری

0
51

آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے ایک اور بارڈر کراسنگ خرلاچی کو کھولنے کے لیے نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی، منتخب ٹیکسٹائل اشیا پر ڈیوٹی ختم کردی اور جوہری پاور پلانٹس کے لیے چینی قرضوں پر 13 ارب روپے کی ضمانتی فیس معاف کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی نے صوبوں کی جانب سے تقریبا 10 ارب روپے کی ویکسین کی خریداری اور پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی بھی منظوری دی۔

ای سی سی نے افغانستان کو برآمدات کے لیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان خرلاچی بارڈر کراسنگ کو ‘ری بیٹ ایبل بارڈر پوائنٹ’ قرار دینے کے لیے نوٹیفیکشن کے اجراء کی اجازت دے دی۔قبل ازیں یہ بارڈر کھولنے سے کورونا وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث سامان لے جانیوالے ٹرکوں کو جانے میں بہت مدد ملے گی۔

اجلاس میں بین الاقوامی منڈیوں میں بہتر قیمتوں، مصنوعات کی تنوع اور قیمتوں میں اضافے کے لیے ٹیکسٹائل آئٹمز میں انسانی ہاتھوں سے بنے فائبرز کا حصہ بڑھانے کے لیے ٹیکسٹائل اشیا کے منتخب شدہ ہم آہنگی کوڈز پر اضافی کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو ختم کرنے کی بھی اجازت دے دی۔اس استثنیٰ کا مجموعی ریونیو اثر 53 کروڑ 30 لاکھ روپے ہوگا۔

Leave a reply