اسلامآباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ادارے میں اپنی خدمات سر انجام دینے والے پولیس افسران جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کو حال ہی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس گریڈ 20سے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس گریڈ 21میں ترقی دینے کی منظوری ہوئی۔ ڈپٹی انسپکٹرز جنرل پولیس جان محمد اورسجاد افضل آفریدی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے بیجز لگانے کے حوالے سے ایک اہم تقریب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس/نیشنل کوارڈینٹراحسان غنی اور انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران کو گریڈ 21میں ترقی کے بیجز لگائے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس عہدے پر ترقی پانے پولیس افسر جان محمد کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سے خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کردی گئی جو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں بطور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (آپریشنز) طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے جبکہ ایڈ یشنل انسپکٹر جنرل پولیس سجاد افضل آفرید اپنی خدمات بدستور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سر انجام دیتے رہیں گے جو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ادارے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (پلاننگ) کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ تقریب میں انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، یٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس/نیشنل کوارڈینٹراحسان غنی، ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن آفتاب پٹھان، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر خالد محمود، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل ریجن محمد زبیر ہاشمی، ڈی آئی جی نارتھ زون وصال فخر سلطان، اے آئی جی (لاگ)، اے آئی جی (آپریشنز ز)، اے آئی جی (ایچ آرایم)،اے آئی جی (فنانس)، ایس ایس پی ریٹائرڈ جمیل احمد ہاشمی اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ انسپکٹرجنرل موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، یٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس/نیشنل کوارڈینٹراحسان غنی، ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن آفتاب پٹھان، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل خالد محمود اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد زبیر ہاشمی نے جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر ترقی پانے مبارکباد یتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے مخلصانہ اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیادی اقدار کو برقرار رکھنے میں جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کی قابل قدر شراکت کا اعتراف کیا۔انہو ں نے جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیو ں اور ترقیوں سے نوازیں۔یٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس/نیشنل کوارڈینٹراحسان غنی نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے افسران دیانتداری اور عزم کی اپنی مخصوص خاصیتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جان محمد اور سجاد افضل آفریدی نے ادارے کے لئے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عظیم ادارے میں کام کرناہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور اس ادارے کی فلاح و بہبود اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کی انہوں نے پوری کوشش کی۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- اسلامآباد: نیشنل ہائی ویز پولیس گریڈ 20سے ایڈیشنل جنرل پولیس گریڈ 21میں ترقی دینے کی منظوری ہو گئ
اسلامآباد: نیشنل ہائی ویز پولیس گریڈ 20سے ایڈیشنل جنرل پولیس گریڈ 21میں ترقی دینے کی منظوری ہو گئ
ٹیگز:







