آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعظم،وزرااعلی، گورنرز، سےاپیل
یکم جون سے SOPsکےتحت دیگر شعبہ جات کی طرح سکولز کھولنے کےلیے وزیر اعظم، وزرااعلی، گورنرز، چیف جسٹس اورآرمی چیف سے اپیل کی ہے.
15 جولائی تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہوےتعلیم دشمن قراردیا گیاہے۔
حکومتSOPsجاری کرےاور یکم جون سےملک بھر میں تمام سکولز ھرصورت کھولنے کااعلان کرے.کورونا وائرس سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث 2کروڑطلباکےتعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے.
نجی تعلیمی اداروں کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے.بھوک اور فاقہ کشی سےخودکشی کرنے والےٹیچر کی موت کے ذمے داروزراتعلیم ہیں. 15جولائ تک تعلیمی اداروں کی بندش سے 50%تعلیمی ادارے مکمل بنداور10لاکھ لوگ بےروزگارہوجائینگے۔ٹیچرز کی تنخواہیں فکسُ اورملک بھر میں 90 فیصد اسکول عمارتیں کرائے پر ہیں۔وزیر اعظم پاکستان پرائیویٹ سکولزکیلیے’’تعلیمی ریلیف پیکیج ‘‘ کااعلان کریں.
سکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا10اور2شفٹ میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں۔چین کےصوبےووہان، فرانس،سوئٹزرلینڈ ،آسٹریلیا،آسٹریا،جرمنی،انڈیا،ایران،بنگلہ دیش، سپین سمیت کئی ممالک میں تعلیمی ادارے کھل چکے. بورڈ امتحانات منسوخ کرنے اور طلبا کا مستقبل برباد کرنےکی بجائے بورڈ امتحانات سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کر تمام اضافی سرکاری و پرائیویٹ اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگا کرسرکاری و پرائیویٹ سکولز وکالجزکو امتحانی سنٹرز بناکر منعقد کیے جائیں.
بورڈ امتحانات منسوخ کرنےکی صورت میں،بورڈز فیس کی مد میں 45لاکھ طلباسےوصول شدہ25ارب روپےواپس کریں.انسانیت کے جذبہ اور کورنٹائیں سے نبٹنے کے لیے ملک بھرکے مستحق طلبا کی فیس ادائیگی کے لیے کرونا ایجوکیشنل ریلیف فنڈقائم کر دیاہے،وزیر اعظم پاکستان اور صوبائی وزراءاعلی کوملک بھر کے2لاکھ پرائیویٹ سکولزآئسولیشن سینٹرز اور قرنطینہ سنٹرز بنانیں اور 15 لاکھ ٹیچرز بطوروالیئنٹیرز پیشکش بھی کر دی گئی۔
حکومت غیرآئینی اقدامات بند کرے۔سندھ ہائی کورٹ کی طرف سےفیسوں بارے حکومت سندھ کےآرڈنینس اور نوٹیفکیشن کو آئین سے متصادم اور غیر قانونی قراردیناپرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے اصولی موقف کی فتح قرارہے.فیسوں کے حوالے سےحکومت پنجاب کا فیس میں 20فی صد کمی کا نوٹیفیکیشن اورآرڈیننس لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کردیاگیا نوٹیفکیشنزآئین کے آرٹیکل 18،3،4،5، 25(1)،37اور38 سے متصادم،امتیازی اورغیر قانونی ہے.
سپریم کورٹ فیصلے کےپابند ہیں،چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف اور وزیراعظم سے داد رسی کی اپیل:کاشف مرزا سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن








