آل پاکستان قائداعظم میموریل برج ٹورنامنٹ کا آغاز،باغی ٹی وی کی ٹیم بھی شامل
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آل پاکستان قائداعظم میموریل برج ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا
اسلام آباد کلب کے زیر اہتمام آل پاکستان قائداعظم میموریل برج ٹورنامنٹ کا آغاز 23 دسمبر کو ہوا جو 25 دسمبر تک جاری رہے گا، آل پاکستان قائداعظم میموریل برج ٹورنامنٹ میں باغی ٹی وی کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے ، باغی ٹی وی کی ٹیم میں شوق حسین، عمران عابدی، انورکزلبہ، جہانگیر احمد شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں دیگر ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں، باغی ٹی وی کی ٹیم دیگر ٹیموں کے ساتھ کھیلے گی،باغی ٹی وی کے سی ای او اور پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں برج کے فروغ کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے، برج کو نوجوانوں میں لائیں گے،لاہور میں برج کی فری کلاسز ہو رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان آگے آئیں اور اس کھیل کا حصہ بنیں
باغی ٹی وی کی ٹیم جورڈن میں بھی انٹرنیشنل برج فیسٹول میں حصہ لے چکی ہے، جورڈن میں مبشر لقمان کی قیادت میں ٹیم نے شرکت کی تھی اور متعدد میڈل جیتے تھے، باغی ٹی وی کی ٹیم پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی نیشنل برج چیمپئن میں حصہ لے چکی ہے،نیشنل برج چیمپئن شپ میں باغی ٹی وی کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اورکئی ٹیموں کو شکست دی تھی، لاہور جمخانہ کلب میں منعقدہ نیشنل برج چیمپئن شپ ٹورنا منٹ میں باغی ٹی وی کی ٹیم ایونٹ میں رنر اپ رہی
مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب
سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی
لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر
برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر