سانحہ اے پی ایس:سات سال گزرنے کے باوجود زخم مندمل نہ ہوسکے،ٹویٹرپرتوٹاپ ٹرینڈ بن گیا

0
41

لاہور:سانحہ اے پی ایس:سات سال گزرنے کے باوجود زخم مندمل نہ ہوسکے،ٹویٹرپرتوٹاپ ٹرینڈ بن گیا ،اطلاعات کے مطابق آج پشاورمیں آرمی پبلک سکول میں ہونے والے سانحے کو سات سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک اسے کے زخم مندمل نہ ہوسکے

ذرائع کے مطابق پوری قوم اس دن اپنے نونہالوں کی دردناک شہادتوں کو یاد کرکے بہت زیادہ غمگین ہوجاتے ہیں ، اس دن دہشت گردوں نے سکول میں داخل ہوکر144 طالبعلموں کوان کی معلمات کے ساتھ شہید کردیا گیا تھا

اس دن کی مناسبت سے آج ٹویٹرپرایک ٹرینڈ بن گیا ہے ، اس ٹرینڈ کا مقصد پاکستانیوں میں یہ شعور پیدا کرنا ہے کہ دشمن سے کس طرح بچنا ہے اورکس طرح سانحات اورحادثات کے باوجود آگے بڑھنا ہے

اس حوالے سے مختلف ٹرینڈ چل رہے ہیں پہلا جوٹرینڈ ٹاپ پے ہے وہ ہے "#APSPeshawar”

اس کے بعد جوٹرینڈ اختیارکیا گیا ہے وہ کچھ اس طرح ہے

#APSMartyrsDay

ایسے ہی تیسرے درجے پراس وقت ٹرینڈ چل رہا ہے جو کچھ اس طرح ہے
#APS_ToHeaven

ہزاروں کی تعداد میں افراد نے اسے "#BlackDay کا نام دیا ہے
اور ایسے ہی #APS_WeCantForGetYou کے نام سے بھی ٹرینڈ چل رہا ہے

یاد رہےکہ اس دن 16 دسمبر کو پشاور میں آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں نے گھس کر144 سے زائد قیمتی جانوں کوشہید کردیا تھا جس کی یاد میں آج بھی لوگ اس دن کو یاد کرکے اس زخم کی سنگینی پرآنسو بہاتے ہیں‌

Leave a reply