آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے کل سوموار سے 200 سے زائد پروسیسنگ ملز بند کرنے کا اعلان کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپٹما نے یہ فیصلہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بین الاقوامی خریداروں کی طرف سے اشیاء کے آرڈر کینسل کرنے پر کیا گیا ہے. اپٹما کے عہدیداران نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی وجہ سے پروسیسنگ ملز اپنے اخراجات بھی پورے نہیں کر پار ہیں. ملز نے اخراجات میں اضافہ کی وجہ سے سے جب قیمتیںبڑھائیں تو بین الاقوامی خریداروںنے مال خریدنے سے انکار کر دیا ہے.
اپٹما کا کہنا تھا کہ کراچی میں تقریبا 200 ملز کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جہاں اراکین نے کہا کہ ان کے خریداروں نے نئی قیمتوں میں خریداری کرنے سے انکار کر دیا ہے. اس طرح، ملزمالکان نے اپنے آپریشنوں کو نئے مالی سال کے پہلے دن سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
رپورٹ کےمطابق اپٹما کے عہدیدار زاید مظہر نے کہا کہ 31 فیصد تک گیس ٹیرف میں اضافہ عام صنعت کے تابکاری اور خاص طور پر ٹیکسٹائل کی صنعت میں آخری کیل تھا. انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے سے ہی مینوفیکچررز کے ناقابل برداشت اخراجات کا سامنا کر رہا تھا ، جو علاقائی حریفوں کے مقابلے میں بہت زیادہ تھا.