دوحہ: عقاب پالنا عربوں کا قدیم مشغلہ ہےجو آج تک بھرپور طریقے سے جاری ہے دیگر عربوں کی طرح قطری شیوخ کو بھی عقاب پالنے کا بہت شوق ہے وہ اپنے پالتو عقابوں کے علاج معالجے سے لے کر معمول کی دیکھ بھال تک پر بے دریغ پیسہ خرچ کرتے ہیں-
باغی ٹی وی : عقابوں کے علاج معالجے کے لئے ’’عقابوں کا وی وی آئی پی اسپتال‘‘ ہے جو قطری دارالحکومت دوحہ میں کام کررہا ہے اس کا نام ’’مستشفی سوق واقف للصقور‘‘ یعنی ’’صوق واقف، عقابوں کا اسپتال‘‘ ہے جہاں روزانہ 150 بیمار عقابوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
برطانیہ میں چوری کی انوکھی واردات،چور گرفتار
اسی علاقے میں عقابوں کا اسپتال 2008 میں قائم کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہاں کی مقبول ترین جگہوں میں شامل ہوگیا سوق واقف اسپتال میں عقابوں کا بلڈ ٹیسٹ، اینڈواسکوپی اور ایکسرے سمیت کئی طرح کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں-
بندر نے اڑتے بگلے کو پکڑ کر بے رحمی سے مار ڈالا، ویڈیوسوشل…
جبکہ چونچ درست کرنے اور پر سنوارنے جیسے آرائشی (کاسمیٹک) کام بھی انجام دیئے جاتے ہیں علاوہ ازیں یہاں کے جدید آپریشن تھیٹرز میں زخمی عقابوں کی آرتھوپیڈک سرجری تک کا انتظام بھی ہے-