اقلیتوں کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر ہمارے لیے قابل فخر ہے: رمیز راجا

0
74

وزیر اعظم عمران خان نے اقلیتوں کے ایونٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان مائنورٹیز کو زبردستی اسلام کی طرف نہیں لا سکتے.

وزیراعظم عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وجود میں آنے کا ایک مقصد تھا. پاکستان مدینہ کی ریاست کو دیکھ کر بنایا گیا. ہندوؤں کی حکومت ہونے پر علامہ اقبال نے مسلمانوں کے لیے الگ ریاست کا خواب دیکھا اور قائد اعظم نے ان کا خواب پورا کیا. وزیراعظم نے کہا کہ قرآن میں واضح بتایا گیا ہے کہ دین میں کوئی زبردستی نہیں ہے اور ہمارے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اللہ نے حکم دیا تھا کہ لوگوں کو بس اسلام کا پیغام دو اور زبردستی نہ کرو.

وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کی بندوق کی نوق پر اسلام قبول کروانا جائز نہیں اور یہ غیراسلامی عمل ہے. جب اللہ تعالی نے یہ طاقت پیغمبروں کو بھی نہیں دی تو ہم کون ہوتے یہ یہ سب کرنے والے. مائنوریٹیز کے ساتھ زبردستی کے عمل پر وزیر اعظم نے بتایا کہ "حضرت نوح علیہ سلام” کی بیوی اور بیٹا اسلام نہیں لائے, "حضرت لود علیہ سلام” کی بیوی بھی اسلام نہیں لائی کیونکہ اللہ نے پیغمبروں کو بھی حق نہیں دیا زبردستی کا. دراصل آج کا مسلمان جو زبردستی اسلام قبول کروانا چاہتا ہے اس نے اسلام کو پڑھا ہی نہیں ہے اور نہ اسے اسلام کا علم ہے.

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کا قانون مدینہ کے قانون جیسا بنانا ہوگا جہاں اقلیتوں اور غریبوں کو ان کے حقوق مل سکیں.

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر رمیز راجا نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر کہا کہ عمران خان نے اسلامی قانون کے مطابق مائنورٹیز کے دن پر بہت اچھا بیان دیا ہے. عمران خان ہمیں ہر روز فخر محسوس کرواتے ہیں.

Leave a reply