اقلیت نوازی کے حوالے سے حکومت پاکستان کا ایک اور اہم اقدام۔

0
40

اقلیت نوازی کے حوالے سے حکومت پاکستان کا ایک اور اہم اقدام۔

ہندو وں اور سکھوں کے دنیا چھوڑ جانے والے عزیز و اقارب کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے تیار کیے گئے شمشان گھاٹ کا افتتاح کر دیا گیا
وفاقی وزیر مذہبی امور، حج و بین المزاہب ہم آہنگی ڈاکٹر نورالحق قادری نے چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد ، ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز محمد طارق، ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردات ستونت سنگھ ، سیکرٹری جنرل سردار امیر سنگھ، سابق پردھان سردار بشن سنگھ کے ہمراہ شمشان گھاٹ کا افتتاح کر دیا.

افتتاحی تقریب میں ڈپتی سیکرٹری ایڈمن رشنا فواد،ترجمان بورڈ عامر ہاشمی، پاکستان ہندو ویلفئیر کونسل کے سربراہ ڈاکٹر منور چاند کے علاوہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے تمام ممبران بھی شریک ہوئے. وفاقی حکومت کی ہدایت پر 18سال قبل لاہور کے نواح میں متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے ہندووں اور سکھوں کے پرلوک سدھار جانے والے عزیز و اقارب کی آخری رسومات(انتم سنسکار) ادا کر نے کے لئے 34کنال 13مرلے اراضی پر شمشان گھاٹ بنایا تھا.
لاہور. شمشان گھاٹ سیلاب کی تباہ کارویوں کے مکمل طور پر تباہ ہو گیا

ایڈیشنل سیکرٹری شیراءنز محمد طارق وزیر کی نشاندہی پر چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے لاہور کے نواحی علاقے میں شمشان گھاٹ کی از سر نو تعمیر کا حکم دیا. جس کی روشنی میں 1کروڑ60لاکھ روپے کی لاگت سے از سر نو تعمیر مکمل کی گئی ہے۔ شمشان گھاٹ کے لئے مخصوص قطعہ اراضی کی مکمل چار دیواریکرنے کے علاوہ وہاں پر ہندووں اور سکھوں کے لئے مجموعی طور ہر 6کمرے تیار کئے گئے ہیں۔ جن میں سے 3ہندو اور 3سکھ مذہب کے پیروکاروں کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے استعمال کئے جائیں گے، وہاں آنے والے پاکستانی اقلیتی شہریوں کے لئے 4واش رومز کی تعمیر یقینی بنائی گئی ہے ..

Leave a reply