معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خدیجہ رحمان تامل فلم مِن منی کا میوزک کمپوز کریں گے۔ بطور میوزک کمپوزر خدیجہ رحمان پہلی مرتبہ کسی بھی فلم کےلیے کام کرتی نظر آئیں گی۔ فلم ڈائریکٹر ہلیتھا شمیم نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے خدیجہ رحمان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ میوزک کمپوزنگ سیشن کرتی نظر آرہی ہیں۔ خدیجہ رحمان کے حوالے سے آر رحمان کا کہنا ہے کہ میری بیٹی میوزک کی بہت اچھی سینس رکھتی ہے مجھے امید ہے کہ یہ میوزک کی دنیا میںاپنا نام پیدا کرے گی.
دوسری طرف خدیجہ بھی کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں ثابت کروں گی کہ میں اے آر رحمان کی بیٹی ہوں، مجھ پر ان کی بیٹی ہونے کا بہت زیادہ پریشر ہے لیکن اس پریشر کو میں اچھے کام کے زریعے ہلکا کرنے کی کوشش کروں گی، انہوں نے کہا کہ ”میں نروس نہیں ہوں لیکن اتنا ضرور ہے کہ میری پہلی فلم ہے اس کا میوزک سب کو پسند آنا چاپیے اس کے لئے میں سر توڑ کوشش کررہی ہوں،” اچھا میوزک ہی کسی بھی کمپوزر کی پہچان ہوتا ہے اور میں اپنے والد کے مداحوں کو مایوس نہیں کروں گی.
تمنا بھاٹیہ ہوئیں کس کی دیوانی ؟