عرب امارات کے شیوخ قافلے کے ہمراہ پنجگور پہنچ گئے

پنجگور عرب امارات کے شیوخ خلیفہ سیف النہیاں اور سلطان سعید اپنے گیارہ رکنی قافلے کے ہمراہ پنجگور پہنچ گئے

ائیرپورٹ پر علاقائی عمائدین اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں کا عرب شیوخ کا شاندار استقبال تفصیلات کے مطابق عرب امارات کے شیوخ خلیفہ سیف النہیاں اور سلطان سعید اپنے گیارہ رکنی قافلے کے ہمراہ پنجگور پہنچ گئے ائیرپورٹ پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی حاجی عطاء اللہ بلوچ حاجی زاہد حسین حاجی فاروق الزمان اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے عرب شیوخ کا استقبال کیا۔

خلیفہ سیف اور قافلے کے دیگر افراد ائیرپورٹ سے اپنے زاتی پیلس پیرے جہلگ میں منتقل ہوگئے

عرب امارات کے شیوخ پنجگور میں قیام کے دوران تلور کا شکار کھلیں گے واضح رہے کہ شیخ سیف النہیاں ہر سال پنجگور میں شکار کی غرض سے آتے ہیں اور پنجگور میں عرب امارات کے شیخ سیف النہیاں کی جانب سے بے شمار فلاحی کام ہوئے ہیں جن میں واٹر سپلائی اسکمیں غریب ونادار لوگوں کے لیے امداد شامل ہیں

عوامی حلقوں نے شیخ سیف اور ان کے قافلے کو پنجگور آمد پر ویلکم کیا اور توقع ظاہر کی وہ حسب سابق علاقے میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے

Comments are closed.