عرب امارات کا دورہ مکمل ، وزیر خارجہ اب کس ملک ہوئے روانہ؟
عرب امارات کا دورہ مکمل ، وزیر خارجہ اب کس ملک ہوئے روانہ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کا 3 روزہ دورہ مکمل کرنے بعد ایران روانہ ہو گئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا افغان امن عمل میں بڑی پیش رفت ہوئی ،مسئلہ کشمیر پر واضح بیان دینے پر ایرانی لیڈرشپ کا مشکورہوں ،دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی بات ہوگی ،بارڈر مارکیٹوں کے قیام کی پاکستان کی تجویز ایران نے پسند کیا ،بارڈر مارکیٹوں کے قیام کےحوالے سے بھی تبادلہ خیال ہو گا ایران صرف پاکستان کا ہمسایہ ملک نہیں آزمایا ہوا دوست ہے،ہم نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی معاونت کی ہے ،کوشش ہو گی اپنے دو طرفہ تعلقات کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم بنائیں
قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ابوظبی میں غیر ملکی خبررساں ایجنسی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پرباڑ کا کام ستمبر تک مکمل ہوجائے گا، پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد پر90 فیصد باڑ کا کام مکمل کرلیا،امن عمل تعطل کا شکار رہا تو افغانستان میں تشدد مزیدبڑھ سکتا ہے،غیرملکی فوجیوں کا انخلا یکم مئی سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا، افغانستان سےغیرملکی فوجیوں کا انخلا ہوگا جس کیلئےتاریخ دی گئی ہے،افغان امن عمل کا حصہ بنے رہنے میں طالبان کا قومی مفاد ہے،طالبان اپنے فیصلے خود کرتے ہیں لیکن پاکستان انھیں آمادہ کرنے کی ہرممکن کوشش کریگا
قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2ارب ڈالر امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی ہے،ابوظہبی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اماراتی ہم منصب شیخ عبدﷲ بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی،اماراتی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کا پرتپاک استقبال کیا ،دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی جبکہ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت دیگر امور پر پر بھی بات چیت ہوئی ،اس موقع پر شیخ عبدﷲ نے امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع سے آگاہ کیا ،