متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں پر ویزہ پابندی لگادی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت دس ممالک پر کورونا کی وجہ سے ویزوں پر پابندی لگا دی ہے . ذرائع کے مطابق عرب امارات کی ایمیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے پاکستایوں کو وزت ویزہ اور انٹری پرمٹ دینے پر پابندی لگا دی ہے . ان ممالک میں‌ ترکی ، ایران ، یمن ، شام ، لیبیا، کینیا ، صومالیہ اور افغانستان شامل ہیں. پابندی کا اطلاق غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا. .

ادھر امارات میں غیرقانونی طور پر مقیم وہ غیر ملکی جن کے ویزا کی معیاد یکم مارچ 2020 سے پہلے ختم ہوچکی ہے وہ 31 دسمبر تک بغیر جرمانہ ادا کیے اپنے ملک جاسکتے ہیں۔اماراتی حکام کی جانب سے اس پیشکش کا اعلان 14 مئی کو کیا گیا تھا اور آج 17نومبر کو اس مہلت کا آخری دن تھا جسے اب 31 دسمبر تک بڑھا دیاگیا ہے۔

حکام کے مطابق اس پیشکش سے ہر قسم کے ویزے پر یو اے ای آنے والے افراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں تاہم انہیں اپنے وطن واپس جانا ہوگا

Shares: