عرب اتحاد کو ملی اہم کامیابی
تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد نے اپنے فضائی حملے میں حوثی ملیشیا کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور اس میں متعدد باغی جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔.یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کے نزدیک عرب اتحاد کے فضائی حملے میں حوثی ملیشیا کے آٹھ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق سوموار کے روز اس فضائی حملے کے بعد علاقے میں نئی لڑائی چھڑ گئی ہے۔
اس فضائی بمباری کے بعد الحدیدہ کے مشرق اور جنوب میں واقع نواحی علاقوں میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی ہے اور متحارب فورسز ایک دوسرے پر توپ خانے سے گولہ باری کررہی ہیں۔
اکتوبر کے بعد الحدیدہ میں متحارب فریقوں کے درمیان یہ پہلی لڑائی ہے۔تب یمنی حکومت اور حوثی ملیشیا نے گذشتہ سال دسمبر میں سویڈن میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے شدہ جنگ بندی کے سمجھوتے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مشترکہ نگران چوکیاں قائم کی تھیں۔
اس سے پہلے آج یمن میں اتوار کے روز الحدیدہ صوبے میں ہتھیاروں کے ایک گودام میں زور دار دھماکہ ہوا ہے. مقامی ذرائع کے مطابق یہ دھماکا بیت الفقیہ ضلع میں ہوا جس سے علاقے کے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ جس کی وجہ سے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان زخمی ہو گئے اور ملیشیا کے زیر استعمال کئی فوجی گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔