عرب اتحاد نےحوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے فضا میں مار گرائے۔

سعودی عرب کے محکمہ دفاع کے حکام نے یمن سرحد کے ساتھ جنوب مغربی علاقے خمیس مشیط کی فضاء میں یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے اڑائے گئے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ دفاع کے حکام نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے خمیس مشیط میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں دو مسلح ڈرون طیارے مار گرائے، تاہم اس کارروائی کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

یمن کے حوثی باغیوںً کی طرف سے ڈرون طیاروں کی مدد سے سومواراور منگل کی درمیانی شب خمیس مشیط میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ایران نواز حوثیوں کے دونوں ڈرون طیارے فضاء ہی میں تباہ کر دیے گئے۔ تباہ ہونے والے ایک طیارے کے ٹکڑے شہری آبادی پر گرے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Comments are closed.