عرب اتحاد نے حوثیوں کا آپریشن روم تباہ کر دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز صعدہ صوبے کے مشرقی ضلع کتاف میں ایران نواز باغی حوثی ملیشیا کے آپریشنز روم کو تباہ کر دیا۔وادی "حضوان” میں اتحادی طیاروں کی اس کارروائی میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اتحادی طیاروں نے اسی ضلع میں وادی الفحلوین میں باغی ملیشیا کے جتھوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے اور ملیشیا کی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

سعودی اتحاد کی جانب سے یہ عسکری کارروائیاں جیوسٹرٹیجک اہمیت کے حامل پہاڑی علاقے الفحلوین پر کی گئیں.یہاں یمنی فوج نے اپنا کنٹرول مضبوط کرلیا ہے اور باغیوں کی کاروائیاں تیز ہونے کے بعد اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے.واضح رہے کہ صعدہ صوبہ ہوثیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے.

Shares: