قومی اسمبلی اجلاس، اراکین کی خوش گپیاں، تقریر کی اور چل پڑے

بڑے دنوں بعد اپوزیشن رکن سائرہ بانو ایوان میں آئیں
0
57
PMLN

اسلام آباد(محمداویس )قومی اسمبلی کا اجلاس ارکان نے خوش گپیوں میں گزار ،بڑے دنوں بعد اپوزیشن رکن سائرہ بانو ایوان میں آئیں ،سائرہ بانو نے وزیرآبی وسائل خورشید شاہ اوروزیر دفاع خواجہ آصف سے ان کی نشست پر جاکر ملاقات کی،تقریر کےدوران جزباتی بھی ہوگئیں-

باغی ٹی وی: اجلاس میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 28 ارکان ایک وقت میں ایوان میں موجود تھے، ارکان اپنی تقریر کا انتظار کرتے تقریر کرتے ہی ایوان سے چلے جاتے،مولاناعبدالاکبرچترالی بجٹ تقریر کرنے کے باجود ایوان میں موجود رہے ۔پیر کوقومی اسمبلی کااجلا س سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔

اجلاس میں کئی دنون کے بعد جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو آئیں سائرہ بانو ہوا کے لیےرائٹنگ پیڈ سے پنکھا چلاتی رہی،پی پی پی کی رکن شگفتہ جمانی تقریر مکمل کرنے کے بعد سائرہ بانو سے ان کی نشست پر ملیں اور دونوں مل کر وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کے پاس آئیں اور سائرہ بانو نے خورشید شاہ سے بات کی اور واپس اپنی نشست پر چلی گئیں –

پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں،مریم نواز

خورشید شاہ وزیر ایاز صادق کے پاس آئے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کرتے رہے اس کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف ،وزیر ایاز صادق اورطاہرہ اورنگزیب آپس میں گپ شپ کرتے رہے۔وفقہ نماز کے بعد اجلاس شروع ہوا تو وزیر دفاع خواجہ آصف کے پاس وزیر نوید قمر بیٹھ کر گہ شپ لگاتے رہے –

ووٹر لسٹوں میں اندراج و اخراج اور درستگی پر ایم کیوایم کا شدید تحفظات کا …

سائرہ بانو وزیر دفاع کے پاس نشست پر بیٹھ گئیں اور ان سے کچھ بات کی۔ریاض مزاری کے پاس جاکر خورشید جونیجو گپ شپ کرتے رہے۔مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان نے پچھلی نشست پر اپنا اجلاس شروع کئے رکھا ۔مسلم لیگ ق کی رکن فرحت خان نے سائرہ بانو کا نام لیے بغیر طنز کیاکہ وہ یہ سب کچھ سوشل میڈیا کے لیے کرتی ہیں تاکہ مشہور ہوجائیں ۔

کوٹےسےکئی گنا زائد الکوحل کی فروخت کی اجازت،ماہانہ رقم فرح گوگی کوپہنچائی جاتی

Leave a reply