اراکین پارلیمنٹ سے گوشواروں کی تفصیلات طلب
پارلیمانی اور صوبائی اسمبلی اراکین سے مالی سال کے گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن نے طلب کر لیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پارلیمانی اوراراکین صوبائی اسمبلی کو یاددہانی کا نوٹس بھیج دیا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا کہ گوشواروں سے متعلق فارم دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں،
الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر تک مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ،نوٹس میں کہا گیا کہ تمام اراکین بیوی بچوں اور زیر کفالت افراد کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں ،31دسمبرتک گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی،رکنیت معطل ہونے والے اراکین قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے،
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ غلط تفصیلات دینے والے پارلیمانی اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی
الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کامواد ضائع کرنے کیلئے صوبوں کواحکامات بھجوا دیئے ہیں ،قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کاانتخابی موادضائع کیاجائے گا،
الیکشن کمیشن کے مطابق ایسےحلقوں کا انتخابی موادضائع ہوگا جن کےمعاملات الیکشن ٹربیونل یاعدالت زیرالتوانہ ہوں ، غیر متنازعہ حلقوں کے بیلٹ پیپرز،کاؤنٹرفائلز،فارمزضائع کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو اس ضمن میں ہدایات بھجوا دیں
الیکشن کمیشن اور حکومت آمنے سامنے، چیف الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ کے تحت غیرمتنازعہ حلقوں کا انتخابی مواد ضائع کیا جارہا ہے
الیکشن کمیشن کے 2 نئے اراکین کی تقرری غیر آئینی، الیکشن کمیشن حکومت کیخلاف ڈٹ گیا