آرامکو حملوں میں ایران کے ملوث ہونے پر سعودی عرب ٹھوس ثبوت پیش کرنے سے قاصر

0
62

سعودی فوجی سربراہ ایران کے ملوث ہونے کو ثابت نہ کر سکے اور نہ ہی انہوں نے ان حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا نام لیا ہے

باغی ٹی وی رپورٹ : عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر استعمال ہونے والے ڈرونز کی تفصیلات میڈیا کو پیش کردیں. تاہم وہ ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں‌ناکام رہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ.تھا.ایران ان حملوں سے اظہار لا تعلقی کر چکا ہے

کرنل مالکی کا کہنا تھا کہ دو تنصیبات پر حملہ یمن سے نہیں کیا گیا، حوثی ایسے ڈرونز استعمال نہیں کرتے اور نہ ان کے پاس اسکو استعمال کرنے کی صلاحیت ہے. ایران نے ایسا ثابت کرنے کی بھرپور سعی کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال کیے گئے ڈرونز بھی حوثی ملیشیا کے استعمال شدہ ڈرونز سے بالکل مختلف تھے۔

عرب اتحاد کے ترجمان نے بقیق اور ہجرۃ خریص آئیل فیلڈ پر حملے چودہ مئی کو عفیف اور دوادمی میں واقع تنصیبات پر حملوں کا تسلسل ہے ہیں۔ واضح رہے کہ میڈیا کو کرنل مالکی نے ڈرون کی باقیات دکھائی ہیں لیکن واضح طور پر ایرا ن کا نام نہیں لیا ہے.یہ ثابت کرنا کہ ان حملوں کی پشت پناہی ایران نے کی یا ایران کے آفیشل اس میں ملوث رہے ثابت نہں ہوا ہے، اور ماہرین یہی کہہ رہے ہیں کہ جب تک ایران کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت نہ ہوں تب تک ایران پر چڑھائی کی باتیں خطے کے امن کے لیے مناسب نہیں ہیں.

مشرق وسطیٰ میں جنگ کا ماحول ، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا

Leave a reply