سعودیہ کی تیل کمپنی آرامکو فروخت ہونے جارہی ،کتنے میں ہوگی فروخت اہم خبر
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص کی عوامی فروخت کا اعلان کر دیا گیا.اعلان سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر کیا گیا،سعودی حکام کو آرمکو کی مجموعی مالیت 2 ٹریلین ڈالرز کے برابر ہونے کی امیدہے. آرامکو کےحصص کی فروخت سے100بلین ڈالرزحاصل کیے جا سکیں گے،
واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے اسی آئل کمپنی پر حملے ہوئے تھے جس کا الزام ایران پر لگا تھا.اس کے بعد پورے خطے میں کشیدگی ہوگئی تھی.اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آرامکو حملوں کے ذمہ دار ہونے پر ایران کے خلاف ٹھوس ثبوت دے دیے گئے ہیں اب اس کے بعد ایران کے خلاف فوجی جواب بھی ممکن ہے.دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ارامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیل تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کا منبع ایران تھا۔
آرامکو حملوں کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے ملٹری آپشن بھی موجود ہے ، سعودی عرب