ارب پتی سعودی خاتون اور پاکستانی ڈرائیور کی شادی کی حقیقت سامنے آگئی
ارب پتی سعودی خاتون اور پاکستانی ڈرائیور کی شادی کی حقیقت سامنے آگئی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا اور چند ویب سائٹس پر یہ خبر زیر گردش ہے کہ سعودی عرب کی ارب پتی عورت نے اپنے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کر لی ہے. اس شادی کے بارے میںبہت زیادہ چرچا تھا کہ سھوبنت عبداللہ المحبوب جو کہ سعودی عرب کی رہائشی ہے اس کے مدینہ اور مکہ سمیت دنیا بھر میں ہوٹل ہیں . اس کے علاوہ دنیا میںاس کے بینک بلینس اور دیگر اثاثے بھی ہیں.
اس شادی کے متعلق پاکستانی میڈیا میں چرچا تھا لیکن اس سھو بنت عبداللہ المحبوب کے متعلق وہ دعویٰدرست نہیں ہے جو اس کے مالدار ہونے کےمتعلق ہے.
Sahoo Bint Abdullah Al-Mahboub, Businesswoman whose wealth is estimated at 8 billion$. She owns residential properties and hotels a lot in Mecca and Medina, as well as towers in France and others. She marries her Pakistani driver. pic.twitter.com/tQ9PFzHXN3
— نازک موڑ پر ہوں (@hassanjutt25) January 1, 2021
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سھو کا اتنے بڑے اثاثے نہیں ہیں. اور نہ اس شادی کا سعودی میڈیا میں تذکرہ ہے. اس کا سورس صرف سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ہے جس کو لے کر کے ہر طرف چرچا ہے. گوگل سرچ اور دیگر مستند ذرائع سے یہ کہیں ثابت نہیںہوتا کہ سھو 8بلین ڈالر کی مالکہ ہے اس کی پراپرٹی مکہ مدینہ سمیت فرانس اور دیگر ممالک میں ہیں ایسے خبریں صرف افواہیں ہیں.
سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سعودی عرب کی ارب پتی خاتون سہو بنتِ عبداللہ المحبوب جو تقریباً 8ملین ڈالر کی مالک ہیں انہوں نے اپنے ڈرائیور سے شادی کر لی ہے، جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔
خاتون کے پاس 8 بلین ڈالر کی رقم موجود ہے جو پاکستانی اربوں، کھربوں روپے سے زائد بنتی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ سہو بنتِ عبداللہ کے پاس اپنی کئی گاڑیاں، بنگلے اور ہوٹل موجود ہیں جو کہ مکہ اور مدینہ میں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی کئی عمارتیں برطانیہ اور دوسرے ممالک میں بھی ہیں
سوشل میڈیا صارفین کسی عرب جوڑے کی شادی کو اس کہانی سے منسوب کررہے ہیں۔