رابی پیرزادہ نے بھی مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/04/WhatsApp-Image-2020-03-21-at-6.34.20-PM.jpeg)
گزشتہ سال اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ بھی مشکل کی اس گھڑی میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کررہی ہیں
باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں دیگر کاروبار زندگی متاثر ہورہا ہے وہیں روزانہ اجرت پر کام کرنے والا دیہاڑی دار مزدور طبقہ بھی روزگار کی فکر میں مبتلا ہے لہذا اس غریب طبقے کی مدد کے لیے متعدد فنکار آگے آئے اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا جن میں سابق گلوکارہ ربی پیر زادی بھی پیش پیش ہیں
اللہ کا شکر ہے، میں ابھی 100 سے زیادہ خاندانوں کو راشن آٹا دے رہی ہوں۔ میں اب سنگر نہیں ہوں نہ شوبز سے پیسے آتے ہیں۔ اللہ کا نام لکھتی ہوں اور جو اسے خریدتے ہیں اسکی رقم لوگوں کے کام آتی ہے۔ انکی قیمت 30سے 50 ہزار ہے۔ رابطہ
Inam bhai
03216775072 pic.twitter.com/7dn03BJJNh— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) April 10, 2020
رابی پیر زادہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پینٹنگز کی چند تصاویر شئیر کیں اور اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں ابھی 100 سے زیادہ خاندانوں کو راشن آٹا دے رہی ہوں
انہوں نے لکھا کہ میں اب سنگر نہیں ہوں نہ شوبز سے پیسے آتے ہیں اللہ کا نام لکھتی ہوں اور جو اسے خریدتے ہیں اسکی رقم لوگوں کے کام آتی ہے انہوں نے بتایا کہ انکی پیٹنگز کی قیمت 30سے 50 ہزار ہے