بگ باس 16 کی پارٹیسیپینٹ ارچنا گوتھم جو کہ فائنل سے چند گھنٹے پہلے گھر سے بے گھر ہو گئیں. انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب نے پورا سیزن محنت کی ، سلمان خان کی ڈانٹ کھائی ، بے عزتی کروائی. ہم اپنا کھیل محنت کے ساتھ کھیلتے رہے اور لوگ محظوظ بھی ہوتے رہے. تاہم ایم سی سٹین وہ پارٹیسیپینٹ تھا جس کو آخری دو ہفتوں میں بگ باس کی گیم سمجھ آئی پورا سیزن وہ نہ ہمیں دکھائی دیا نہ ہی جتنا کو دکھائی اور آخری دو ہفتے گیم کھیل کر وہ ٹرافی لے کر چلا گیا . اگر ایسا ہی ہے تو پھر پورا سیزن محنت کرنے کی کیا ضرورت ہے،
آخری دو ہفتوں میں آئیں اور کھیل کر ٹرافی لے جائیں. ٹاپ ٹو میں سٹین نہیں ہونا چاہیے تھا. شیو فائنل میں تو بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا وہ بگ باس مراٹھی جیتا ہوا تھا اسکو بالکل پتہ تھا کہ گیم کیسے کھیلنی ہے. ٹاپ ٹو میں مجھے اور پریانکا کو ہونا چاہیے تھے، لیکن پھر بھی میں کہوں گی کہ ہو سکتا ہے سٹین لوگوں کو پسند آیا ہو جو وہ ٹرافی لیکر گھر چلا گیا.