ارچنا گوتھم کے بھائی کی بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں بےعزتی

0
42

بگ باس 16 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ارچنا گوتھم اور ان کے بھائی کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارچنا بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں شریک ہونے کے لئے آئی ہیں اور ان کے ساتھ انکا بھائی ہے ، جیسے ہی وہ وینیو میں داخل ہونے لگتی ہیں تو سیکیورٹی ان کو روک لیتی ہے ، اور پوچھتی ہے کہ آپ کے ساتھ کون ہے جو اندر جا رہا ہے ، تو انہوں نے کہا کہ یہ میرا بھائی ہے اور میرے ساتھ ہے، سیکیورٹی کہتی ہے کہ بےشک آپ کا بھائی ہے لیکن ان کا دعوت نامہ ان کے پاس نہیں ہے لہذا یہ افطار پارٹی

میں نہیں جا سکتا. ارچنا ریکویسٹ بھی کرتی ہیں لیکن ان کے بھائی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملتی، اور مجبورا ارچنا اپنے بھائی کو واپس بھیج دیتی ہیں. اس افطار پارٹی میں سلمان خان ، شہناز گل ، پریتی زنٹا سمیت کئی دیگر ستاروں نے شرکت کی . ارچنا کی اس وڈیو کو بنایا جا رہا ہے تنقید کا نشانہ اور کہا جا رہا ہے کہ جب دعوت نامہ ہی ایک کو ملا تو دوسرا کیسے افطار پارٹی میں شریک ہو سکتا تھا، ارچنا کو اپنے بھائی کو ساتھ نہیں لانا چاہیے تھا.

Leave a reply