فیفا ورلڈ کپ: پینالٹی ککس پر نیدر لینڈ کو شکست دے کرارجنٹائن نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
قطر : فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
باغی ٹی وی : ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا گیا دوسرا کوارٹرفائنل مقررہ وقت میں 2-2 گول سے برابر رہاارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول مولینا نے 35 ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول میسی نے 73ویں منٹ میں پینالٹی کک پر اسکور کیا-
دوسری جانب نیدرلینڈز کے دونوں گول ویگ ہورسٹ نے کھیل کے آخری لمحات میں کیے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا مگر اُس میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد دونوں ٹیموں کو 5،5 پینالٹی ککس دی گئیں۔
پینالٹی ککس سیشن میں ارجنٹائن نے 4 اور نیدرلینڈز نے 3 گول کیے، ارجنٹائن کی ٹیم دوسرے کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اُس کا مقابلہ منگل کو کروشیا سے ہوگا۔
اس سے قبل جمعہ کو کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
امریکی باسکٹ بال سٹار برٹنی گرائنر روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں رہا
دوسری جانب عالمی فٹبال مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بہترین ٹیموں اور مایہ ناز کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ آوارہ بلیاں بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں قطر میں آوارہ بلیاں فٹبال کے عالمی مقابلے فیفا ورلڈکپ 2022 کی نیوز کانفرنسوں، تربیتی سیشنز اور مختلف جگہوں پر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نظر آرہی ہیں۔
قطر کی آوارہ بلیاں اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی جب ایک آوارہ بلی دوحہ کے حماد اسٹیڈیم میں ہورہی برازیلین اسٹار وینیکس کی پریس کانفرنس کے دوران چھلانگ لگاکر ٹیبل پر آبیٹھی۔یہ ایسی بلیاں ہیں جو باہر پھرتی رہتی ہیں، فرانسیسی فٹبالر رینڈال کولوموئی کا کہنا ہے کہ جب ہم باہر کھانا کھارہے ہوتے ہیں تو یہ بلیاں ہمارے ارد گرد گھوم رہی ہوتی ہیں اور عثمان دمبیلے ان سے بہت ڈرتے ہیں۔
ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی 7 وکٹیں، انگلش ٹیم 281 پر آل آؤٹ
رینڈال کولوموئی نے میڈیا کانفرنس کے دوران قہقہہ لگاتے ہوئے بتایا کہ عثمان دمبیلے کے بلیوں سے ڈرنے پر سب کو بہت ہنسی آتی ہے۔