صدر مملکت کا زلزلہ سے جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/08/Arif-Alvi-750x369-1280x720.jpg)
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زلزلے سے جانی اورمالی نقصان پرگہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے،
ملک بھر میں زلزلہ، میرپور میں 6 افراد جاں بحق، 100 زخمی، کئی عمارتوں کو نقصان، امدادی کاروائیاں جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت کی طرف سے زلزلے میں جاں بحق افراد کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی ہے، صدر مملکت عارف علوی نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے، دریں اثناء این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں زلزلے کے آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ہے،
ضلعی انتظامیہ میرپور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلہ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے لوگ میر پور اور جہلم میں امدادی کام کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے زلزلہ زدگان کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی گئی عوام نقصان کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 دے سکتے ہیں،انتظامیہ اور عوام ہیلپ لائن پر رابطے میں رہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ سے کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع نہیں ہے،