عارف اعوان کا ’’حضرت لال شہباز قلندر شوٹنگ بال ٹورنامنٹ‘‘ کے انعقا پر منتظمین کومبارک باد

کراچی ۔ 2 اگست (اے پی پی) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ نے ضلع کورنگی میں ’’حضرت لال شہباز قلندر ;231; ایس ایس بی ٹرافی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ‘‘ کے شاندار انعقاد پر فردوس اتحاد، واحد شوٹنگ بال کلب اور ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کورنگی کو مبارکباد پیش کی ہے، سندھ کے رواءتی کھیل شوٹنگ بال کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں پر سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے مختلف اضلاع کے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عارف اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ امر قابل مسرت ہے کہ سب سے زیادہ ایونٹ کے انعقاد میں ضلع کورنگی بازی لے گیا، کراچی کے6 اضلاع سمیت اندورن سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں نے اس ضلع میں آکر ٹورنامنٹس میں حصہ لیا ۔ عارف اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایسے کاوشوں سے نہ صرف کھیل کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ ایک صحت مند معاشرے کے قیام کو بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔

Shares: