تین بچوں اور بیوی سمیت پوری فیملی طیارے حادثے میں کھو دینے والا عارف پیاروں کی نعشوں کے لیے مارا مارا پھر رہا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، کراچی طیارہ حادثہ کے بعد لواحقین کیسے اپنے پیاروں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں. ان میں عارف علی فاروقی بھی ہیں. جن کی داستان غم بہت الم ناک ہے . انہوں نے اپنے تین بچے اور بیوی اس بد نصیب حادثے میں‌کھوئی ہے . یہ غم ہی کیا کم تھا کہ اب اس کو اپنے پیاروں کی لاشیں‌نہیں‌دی جارہیں. اپنی پریشانی بیان کرتےہوئے عارف نے وزیرا عظم سے اپیل کی ہے کہ اس کے بچے اور بیوی کی نعش کو اس تک جلد پہنچایا جائے . انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فیملی کی ڈی این اے رپورٹ‌بھی جمع کرادی ہے لیکن مجھے کچھ نہیں ملا . اپنی بیٹی اور بیوی کی شناخت بھی انگوٹھی اور گلے کے ہار سے کر لی ہے . پھر بھی انہیں نعشیں نہیں‌دی جارہی ہیں. جبکہ ایک بیٹا اور چھوٹی بیٹی کا ابھی علم نہیں‌کہاں‌ہے. عارف کا کہنا تھا کہ اگر میں یہ شناخت نہ کرتا تو نہ جانے کن ہاتھوں میں‌میرے پیاروں کی نعشیں سپرد کر دی جاتیں.


انہوں نے مزید کہا کہ ڈی این اے ، فرانزک رپورٹ مختلف جگہوں پر کی جارہی ہے اس میں‌پنجاب اور سندھ کی آپس کی چپقلس کی وجہ سے مجھے کبھی کہیں اور کبھی کہیں‌جاتا پڑ رہا ہے اور رات دن ہوٹلوں میں دھکے کھاتاہوں . آج چار دن ہوگئے ہیں. میری وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ وہ جلد ایکشن لیں اور ہمیں اس مشکل سے نجات دلائیں. کیونکہ ہمیں‌اس سلسلے میں لاہو ر کراچیی اور دیگر جگہوں پر جانا پڑ رہا ہے اور خواری ہو رہی ہے .
خیال رہے کہ کراچی طیارہ حادثہ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے دانتوں کے ریکارڈ کی مدد سے پہلی نعش شناخت کرلی،62 سالہ محمد عطا اللہ کے دانتوں کے علاج کا ریکارڈ ان کی فیملی نے فراہم کیا تھا.یو ایچ ایس کی ٹیم نے حادثے میں جان بحق ہونے والے 21 افراد کے دانتوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا

پروفیسر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ حادثہ میں جان بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے پیاروں کا میڈیکل یا ڈینٹل ریکارڈ فراہم کریں، ریکارڈ براہ راست یو ایچ ایس کی ٹیم کو فراہم کرنے کیلئے فون نمبر 03134171447 پر رابطہ کریں، وی سی یو ایچ ایس

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

Shares: