باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر عارفوالہ میں دن دیہاڑے 13 سالہ بچی اغوا ہو گئی، ایس ایچ او مخالف پارٹی سے رشوت لیکر مظلوموں کو دھمکانے لگا .
عارفوالہ کے چک 52 میں دن دیہاڑے 13 سالہ بچی اغوا ہو گئی، ایس ایچ او نے مخالف پارٹی سے 50 ہزار رشوت لی اور ابھی تک خاندان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ مجرمان کی گرفتاری کے باوجود لڑکی تک بازیاب نہیں کی گئی
بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ ہماری بچی اغوا ہوئی، 5 بندوں نے ہماری بچی کو زبردستی اغوا کیا، جس کی عمر 13 سال تھی، وہ کار میں بچی کو لے کر گئے جس کا نمبز ایل ڈبلیو ایم 551 ہے، دو ملزمان کے پاس اسلحہ تھا انہوں نے اسلحہ کے زور پر بچی کو اغوا کیا
بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ پولیس نے ٹال مٹول کے بعد مقدمہ درج کیا، اندراج مقدمہ کے لئے ایس ایچ او خضر حیات نے 22500 روپے رشوت لی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے بعد ازاں چھوڑ دیا ہے، پولیس نے دوسری پارٹی سے 50 ہزار روپے لے لئے ہیں اسلئے مجرمان کو چھوڑ دیا گیا ، ہماری بچی کو بازیاب نہیں کروایا گیا
عارفوالہ کے چک 52 میں دن دیہاڑے 13 سالہ بچی اغوا۔ ایس ایچ او نے مخالف پارٹی سے 50 ہزار رشوت لی اور ابھی تک خاندان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ مجرمان کی گرفتاری کے باوجود لڑکی تک بازیاب نہیں کی؟ کیا ایسی عید ہوگی اب؟@OfficialDPRPP @MashwaniAzhar @SP_Atif_Nazir pic.twitter.com/pr2cEbu46A
— Awais Javed Satti (@AwaixJaved) May 24, 2020
والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ہماری بچی کو بازیاب کروایا جائے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے.









