اریج فاطمہ کا ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکاراؤں کے مغربی لباس پر رد عمل

اریج فاطمہ کا ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکاراؤں کے مغربی لباس پر رد عمل #Baaghi

لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں۔

باغی ٹی وی : یوارڈز شو کی تقریب میں اداکارہ علیزے شاہ، سونیا حسین، مایاعلی، عائشہ عمر، آئمہ بیگ، ماڈل فہمین انصاری، مشال خان اور امر خان سمیت متعدد ماڈلز اور اداکاراؤں کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ’’ہم اسٹائل ایوارڈز‘‘ اور علیزے شاہ کے نام گزشتہ دو روز سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں۔ اور لوگ مختصر لباس پہن کر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں کو نہ صرف تنقید کانشانہ بنارہے ہیں بلکہ ان پر بننے والی مزاحیہ میمز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

وشل میڈیا پر اداکاراؤں کے انتخاب سے جہاں ان کے مداح سخت ناراض ہیں وہیں کچھ فنکاروں نے بھی اس تنقید میں حصہ لیا ہے اور کھل کر اظہارِ خیال کیا تاہم اب معروف اداکارہ و ماڈل اریج فاطمہ کی جانب سے پاکستانی اداکاراؤں کے مغربی لباس پر سخت ردّعمل دیا گیا ہے۔

اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکاراؤں کے مغربی لباس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکا میں پیدا ہوئی اور تقریباََ 35 سالوں سے زائد عرصے سے یہاں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہوں۔

اریج فاطمہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں ایک ایسے ملک میں مقیم ہوں جو پاکستان سے زیادہ اسلامی ملک ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ اپنی نوجوان نسل کی پرواہ کریں۔

اریج فاطمہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہوشیار لوگ پتہ لگائیں گے کہ میں نے کن لوگوں کو ہدایت کی ہے۔

Comments are closed.