بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ جن کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ان کا حال ہی میں ٹورنٹو میں ایک شو ہوا اس شو میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی پرستاروں نے شرکت کی. پرستار پاکستانی اور بھارتی پرچم شو میں لہراتے رہے .شو ابھی چل رہا تھا ایک گارڈ نے اریجیت کے پاکستانی مداح کو پاکستانی پرچم لہرنے سے روک دیا. اریجیت سنگھ کی نظر پڑی تو انہوں نے گارڈ کو ایسا کرنے سے منع کیا اور پاکستانی مداح کو جھنڈا لہراتے رہنے کی اجازت دی.اس شو کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اریجیت سنگھ پاکستانی جھنڈے کے احترام میں ہاتھ جوڑ کر نہ صرف جھک رہے ہیں بلکہ جھنڈے کو دور سے بوسہ بھی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی دل پر ہاتھ رکھ پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کررہے ہیں.گلوکار کا یہ رویہ دیکھ کر پورے ہال میں موجود لوگوں نے تالیاں بجائیں بلکہ ہال تالیوں سے گونج اٹھا.

اریجیت سنگھ کے شو کی وڈیو کے وہ حصے جن میں وہ جھنڈا لہرنے کی اجازت دے رہے ہیں اور پاکستنانیوں سے محبت کااظہار کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کے دل جیت رہ ہیں.
یاد رہے کہ اریجیت سنگھ کے کریڈٹ پر کئی ہٹ گانے ہیں ان کی دل کو چھو لینے والی آواز کے متوالے ہر وقت ان کو سننے کے لئے بے تاب رہتے ہیں.

Shares: