بارش میں صفائی کے انتظامات کے لئے ورکرز کی اضافی تعداد نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی ہے، آرڈبلیو ایم سی

اولپنڈی25جولائی(اے پی پی( راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں گزشتہ روز سے جاری بارش میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں ،صفائی ورکرز کی اضافی تعداد شہر کے نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی گئی جبکہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کمیونیکیشن ٹیموں نے شہر میں جاری صفائی وانسداد ڈینگی آگاہی اور آنیوالی عیدالاضحی پر آلائشوں کی صفائی سے متعلق آگاہی مہم میں چائنہ اور گلف شاپنگ سینٹرز میں دکانداروں میں صفائی کی اہمیت و افادیت اور ڈینگی سے بچاءو کے حفاظتی اقدامات اور عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کی ہدایات پر مشتمل پمفلٹس اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے ۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روزراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی ورکرز نے برستی بارش میں ہی چھوٹی بڑی نالیوں کو اچھی طرح سے صاف کر دیا تاکہ شہر میں نکاسی آب کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بروقت حکمت عملی کی بدولت شہر میں کہیں بھی نکاسی آب کا مسئلہ سامنے نہیں آیا ،جہاں چھوٹی موٹی شکایات سامنے آئیں ،وہاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ نے فوری طور پر کارروائی کرکے شکایت کو دور کردیا ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال نے اس آپریشن کی خود نگرانی کی ،اوربارش میں شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا،انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو کامیاب بنائیں ،شہر کی صفائی ایک مشترکہ عمل ہے،آپکے تعاون سے ہی ہم صاف ستھرا راولپنڈی کا ہدف حا صل کر پائینگے،ہم اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر صفائی یقینی بنا رہے ہیں لیکن اگر شہری تعاون نہ کریں تو ہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کوڑا کرکٹ ،تعمیراتی ملبہ نالے ،نالیوں میں نہ پھینکیں ،شہریوں نے موسلا دھار بارش میں بھی صفائی کے فراءض سرانجام دینے پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ،بعد ازاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کمیونیکیشن ٹیموں نے شاپنگ سنٹرز میں دکانداروں اور خریداروں کو اپنے گھروں ،بازاروں میں صفائی یقینی بنا نے ،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے کی اپیل کی اور کہا عید الاضحی پر آلائشیں کھلے عام نہ پھینکیں ،ویسٹ بیگز میں ڈال سینیٹری ورکرز کے حوالے کر دیں ، تاجر حضرات نے شہر میں صفائی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر صفائی کو یقینی بنائینگے،انسداد ڈینگی کی ہدایات پر عمل کرینگے ۔

Shares: