بھارتی فوج اپنے ہی "ارجن ٹینک”سے ناخوش،45سال لگ گئے بنتے بنتے

نئی دہلی:بھارتی فوج اپنے ہی "ارجن ٹینک”سے ناخوش،45سال لگ گئے بنتے بنتے،اطلاعات کےمطابق بھارت نے اپنی فوج کو "ارجن ٹینک” سے لیس کر دیا تاہم بھارتی فوجی نقائص سے بھرپور "ارجن ٹینک” سے ناخوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 1971 کی پاک بھارت جنگ کے بعد ، ہندوستان نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنا جنگی ٹینک بنائے گا جس سے ملک کو جنگوں میں لڑنے میں مدد ملے گی۔
"ارجن ٹینک” کو 1985 میں بھارتی فوج میں شامل کیا جانا تھا تاہم اس کی تکمیل میں 4دہاہیوں کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اب "ارجن ٹینک” مکمل طور پر تیار کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق "ارجن ٹینک” کی تکمیل اتنی تاخیر سے ہوئی ہے کہ اس کا ڈیزائن پرانا ہو چکاہے۔

ارجن ٹینک کا پروجیکٹ 1974 میں شروع ہوا اور یہ پروجیکٹ بھارتی فوج کے مطابق 2004 میں مکمل ہونا تھا لیکن ایک بھارتی میجر جنرل ایم ا یل پوپلی کے مطابق یہ پروجیکٹ 2020ء میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔تقریبا 45 سال کی تاخیر کے بعدٹینک کو مکمل طور پر تیار کیا گیا ہے اور بھارتی فوج کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے لیکن فوج کو ڈیزائن اور ڈھانچہ بالکل پسند نہیں ہے اور بھارتی فوجی نقائص سے بھرپور "ارجن ٹینک” سے ناخوش ہیں۔

یاد رہے کہ 2009 میں خامیوں کےباوجود ہندوستانی فوج کو 124 ارجن خریدنے پر مجبور کیا گیا تھا اور یہ فیصلہ دو رجمنٹوں کو لیس کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔
حکومت نے دفاعی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر پی او) پر الزام لگایا ہے کہ وہ ارجن کو وقت پر نہیں بناسکے جس نے ٹینک کو برباد کردیا۔

Comments are closed.